جدہ: لیبر تنازعات کے حل کے لیے ثالثوں کو لائسنس کا اجراء شروع

مصالحتی کارروائی کے لیے مترجم کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 6 دسمبر 2018 17:11

جدہ: لیبر تنازعات کے حل کے لیے ثالثوں کو لائسنس کا اجراء شروع
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر2018ء) وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے لیبر تنازعات کو خوشگوار طریقے سے نمٹانے کی خاطر قواعد و ضوابط میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ لیبر تنازعات کے حل کے لیے قائم ادارہ وزارت عدل کے تعاون سے لیبر کورٹس کو تنازعات آن لائن طریقے سے منتقلی کرے گا۔ ایسا اس صورت میں ہو گا اگر فریقین کے درمیان تنازعہ ابتدائی طور پر حل نہ کیا جا سکے۔

اس حوالے سے نو تشکیل شُدہ قانون 26 شِقوں پر مشتمل ہے جس میں اس کی اصطلاحات، دائرہ کار، عمومی ضوابط، سیشنز کا طریقہ کار اور آخری فیصلہ جاری کرنے کے قواعد شامل ہیں۔ جبکہ ایسے لوگ جو لیبر تنازعات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں، اُن کے لیے بھی چند شرائط لاگو کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خواہش مند افراد کو وزارت محنت سے ثالثی کا لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔

ایسے افراد کو اس نوعیت کے معاملات حل کرنے کی مہارت ہونا لازمی ہے۔ اُس کا ایماندار اور اچھی شہرت کا حامل ہونا ضروری ہے۔ وہ ماضی میں کسی بھی نوعیت کے مقدمے میں ملوث یا نامزد نہ رہا ہو۔ ایسے افراد پر لازم ہو گا کہ وہ ان تنازعات کے دوران کی ساری کاروائی خفیہ رکھیں گے اور مصالحت کے سمجھوتے سے متعلق معلومات افشاء نہیں کریں گے۔ کوئی غیر متعلقہ شخص اس وقت تک ان مصالحتی سیشنزمیں شرکت نہیں کر سکتا، جب تک دونوں پارٹیوں کی جانب سے رضامندی نہ دی جائے۔

یہ تمام کارروائی الیکٹرانک طریقے سے ریکارڈ کی جائے گی۔ ان کارروائیوں کی زبان عربی ہو گی۔ تاہم کسی مسئلے کی صورت میں وزارت کی جانب سے یا کسی بیرونی ذریعے سے مترجم کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین اور پیشہ ور افراد کی مدد حاصل کرنے پر بھی کوئی پابندی نہیں۔

متعلقہ عنوان :