سندھ ہائیکورٹ نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:03

سندھ ہائیکورٹ نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ مجرمان سے اہل خانہ کی ملاقات اور ریکارڈ دکھانے جی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی پراسیکوٹڑ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ مجرموں کو ملٹری کورٹ سنگین جرم میں سزا سنائی یے،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکتی ہے،فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو فوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے ،مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ،اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے ،سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے ،