ْسانحہ صفورا کیس میں سلطان قمر کے بھائی حسین عمر صدیقی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کیس میں سلطان قمر کے بھائی حسین عمر صدیقی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے 25ہزار روپے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ نیب حکام کی جانب سے سلطان قمرکو پیش بھی پیش کردیا گیا جبکہ ملزمان سلطان قمر صدیقی اور ساجد نعیم نے مقدمہ سے بریت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،ملزمان کی جانب سے زیدفعہ 265-Kکے تحت درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئیسماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا کے 9 مرکزی دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ سزائے موت و دیگر سزاسنا چکی ہے،ملزم زاہد موتی کی دو لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی جاچکی ہے،دہشگردوں نے اسلحہ سے اسماعیلی کمیونٹی پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا، مقدمہ سعد عزیز ، طاہر منہاس، اظہر عشرت سمیت 9مجرمان سزا یافتہ ہیں،ملٹری کورٹ نے مجرمان کو سزائے موت دیگر سزائے سنائی ،مقدمہ زائد موتی والا، سلطان قمر صدیقی، حسین عمر اور ساجد نعیم ضمانت پر رہا ہیں مقدمہ میں کالعدم القاعدہ کے 6دہشت گرد تاحال مفرور ہیں مفرور عبداللہ بن یوسف محمود اور مستری پٹھان سمیت چھ دہشت گرد شامل ہیں۔