پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب

میری ٹائم دہشت گردی ، بحری قزاقی کے خطرات سے تحفظ ، اسلحے کی اسمگلنگ روک تھام کے لیے مربوط سکیورٹی کے قیام کا اعادہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:24

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم دہشت گردی ، بحری قزاقی کے خطرات سے عالمی اور قومی بحری تجارت کی حفاظت ، اسلحے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے بحر ہند میںمربوط سکیورٹی کے قیام کا اعادہ کیا ہے۔

وہ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ماحول خصوصاً میری ٹائم ماحول کے تحفظ کے سلسلے میں پاک بحریہ کی طرف سے ہر ممکن کاوش اور سمندری وسائل کی حفاظت کرتے ہوئے اس کے پائیداراستعمال کے ضمن میں پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں ،ترقیاتی منصوبوں،موجودہ سکیورٹی صورت حال اور ٹروپس کی ٹریننگ اورویلفیئر سے متعلقہ اُمور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ نے سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے ضمن میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میںتمام چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں ، منصوبوں اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :