فیصلہ کن ٹیسٹ، کین ولیمسن اور ہنری نیکولز کی شاندار پارٹنرشپ، کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 198 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی،
کین ولیمسن اور ہنری نیکولز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 212 قیمتی رنز بنائے، کین ولیمسن 139 اور ہنری نیکولز 90 رنز بناکر وکٹ پر موجود، یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لیکر 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی
جمعرات 6 دسمبر 2018 22:15
(جاری ہے)
پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لیکر 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جمعرات کو آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 26 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ولیمسن 14 اور سومر ویلی ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
سومر ویلی اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 3 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ روز ٹیلر کیویز ٹیم کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بلال آصف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ہنری نیکولز نے محتاط اور ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، دونوں کھلاڑی پاکستانی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان کین ولیمسن نے ہنری نیکولز کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 212 قیمتی رنز بنائے، اس دوران کپتان کین ولیمسن نے اپنی سنچری اور ہنری نیکولز نے نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 198 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.