Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویو کا مخصوص حصہ سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:44

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویو کا  مخصوص حصہ سیاق و سباق سے ہٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویو کا وہ مخصوص حصہ تین مرتبہ سنا ہے، فوج سے متعلق بات سے پہلے بھی اور اسکے بعد بھی بات ہورہی تھی صرف درمیان والی بات کو اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ انٹرویوکا مخصوص حصہ پہلے بھی سنا اور جب اس پر بحث بن گئی تو پھر دوبارہ اسے سنا اور آج پریس کانفرنس سے قبل بھی دوبارہ وہ مخصوص حصہ سنا ہے، وزیراعظم عمران خان اس بات سے پہلے اور بعد میں بھی بات کررہے تھے، اس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اس ملک کی فوج ہے، اس کا تعلق ایک پارٹی، بندے یا ایک صوبے سے نہیں، ہم حکومت کا ادارہ ہیں، آج پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس سے پہلے کسی اور پارٹی کی تھی، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ حکومت کو ان پٹ دیتی ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ تمام ادارے مل کر قومی مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات