”ضرورت چور“۔ایک خاتون 50 پاؤنڈ فی گھنٹہ اجرت پر چوروں سے اپنی دوکان میں چوری کرانا چاہتی ہیں
امین اکبر جمعرات 6 دسمبر 2018 23:57
برطانیہ میں کپڑوں کے سٹور کی مالکن نے دوکان میں چوری روکنے کے لیے غیر روایتی طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ یہ خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، ماہر چوروں سے اپنی دوکان میں چوری کرانا چاہتی ہیں اور پھرمعلوم کرنا چاہتی ہے کہ چوروں نے یہ چوری کیسے کی، تاکہ مستقبل میں ہونے والی چوریوں کو روکا جا سکے۔
سٹور کی مالکن نے چوروں کے لیے ملازمت کا اشتہار Bark.com پر دیا تھا، جہاں سے یہ وائرل ہوگیا۔
ملازمت حاصل کرنے والے چوروں کو کئی ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ سٹور میں آکر چوری کرنا ہوگی اور پھر اپنی رپورٹ میں چوری کی تفصیل اور طریقہ کار بتانا ہوگا۔
(جاری ہے)
یہ اشتہار چونکہ کافی عجیب تھا اس لیےسٹور کی مالکن نے ساتھ میں وضاحت بھی کی کہ وہ کئی سالوں سے چوری کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں لیکن اس میں فائدہ نہیں ہورہا۔
پانچ سالوں سے چھٹیوں کے سیزن میں بھی سٹور کو کافی نقصان ہوتا ہے۔سٹور کی مالکن نے امید ظاہر کی کہ اس تجربے سے انہیں چوروں کے کام کے طریقہ کار کا پتا چلے گا اور وہ اپنی سیکورٹی کو بہتر بنا سکیں گی۔
اس ملازمت کے لیے سٹور کی مالکن کو جو امیدوار چاہیے اس کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہیں ایسا چور چاہیے جو کبھی پکڑا نہ گیا ہو۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.