Live Updates

مراد سعید کا ایک اور شاندار اقدام

عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج کا سلسلہ ختم۔۔۔ اب عوامی نمائندے بھی ٹول ٹکیس ادا کریں گے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر سرکاری فرمان جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 12:32

مراد سعید کا ایک اور شاندار اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : حکومت کی طرف سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے ایک اور شاندار اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سرکاری فرمان جاری ہوا ہے جس کے مطابق اب عوامی نمائندے بھی ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔سرکاری فرمان وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی جانب سے جاری ہوا ہے۔جس کے بعد ملک بھر کی جتنی بھی قومی شاہرائیں ہیں ان پر عوامی نمائندے بھی ٹیکس ادا کریں گے۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہو گا۔عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں۔تفریق کی بجائے مساوات اور برابری کا اصول اپنانا ہو گا۔مراد سعید کی ہدایت پر جاری سرکاری فرمان کے بعد اب سینیٹ،قومی،صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ٹول ٹکیس ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔

اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔ 24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکیناسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔

اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی آئیالیکشن سے قبل بھی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتی تھی۔عمران خان کے وزراء نے بھی اب پروٹوکول لینا چھوڑ دیا ہے جس کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب عوامی نمائند ے بھی ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات