سپریم کورٹ نے چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کر لیا

چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر ریلوے افسران سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ،ْعدالت عظمیٰ

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:18

سپریم کورٹ نے چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کر لیا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر عدالت میں سماعت ہوئی ۔عدالت نے دوران سماعت کہا کہ چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر ریلوے افسران سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اگلی سماعت پر وزیر ریلوے شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔