پرنس فہد ہسپتال کو تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ

میرا مشن تب پورا ہو گا جب یہاں مریضوںکو تمام سہولیات میسر ہونگی اور کسی دوسری جگہ ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے گی، عارف محمدحسنی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:20

ْ نوشکی۔07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ پرنس فہد ہسپتال کو تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، میرا مشن تب پورا ہو گا جب یہاں مریض کو تمام سہولیات میسر ہونگی اور کسی دوسری جگہ ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے گی، ہسپتال کے دورہ پر انہوں نے مختلف شعبوں اور صفائی ستھرائی سمیت سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے عملہ کی کمی کو پوراکرنے کے علاوہ مریضوں کے بہترین علاج کیلئے تمام سہولیات فراہم کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پرنس فہد ہسپتال کی حالت مزید بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ اس ہسپتال سے بے شمار لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس روشن آراء ، سرجن ڈاکٹر نثار احمد، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قائم خان بڑیچ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :