تعلیم کا بنیادی مقصد انسان کی کردار سازی، آج کے نوجوانوں میں شعور اور تعمیری فکر کی ترویج کی اشد ضرورت ہے، سرپرست اعلی جماعت اصلاح المسلمین

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد انسان کی کردار سازی ہے،علم کے ذریعے انسان کے کے کردار،اخلاق، اور اس کے ظاہر و باطن کو سنوارا اور تراشا جاتاہے۔آج کے نوجوانوں میں بیداری،شعور پیدا کرنے اور تعمیری فکر کی ترویج کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ اللہ باد شریف میں روحانی طلباء جماعت سندھ کے وفد سے بات چیت کرتے کیا، انہوں نے مذید کہاکہ تعلیمی نظریات کو فروغ دیا جائے۔ فروغ تعلیم کے لئے معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز،والدین،اساتذہ،میڈیا اور تمام افراد کو بنیادی طور پر ذمہ دار بننا ہوگا۔اعلی تعلیم اور سائنسی علوم کیلئے طلباء طالبات کو تعلیم و تحقیق کے حصول کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :