اسلامی قانون کے نفاذ، ملک کے غریب مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، رہنما جے یو آئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اسلامی قانون کے نفاذ، ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکی بلال مسجد نز د عید گاہ روڈ سکھر میں تربیت نشت کے بعد کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ مولانا محمد صالح اندھڑ ، مولانا الاہی بخش ٹانوری ، قاری عبداللہ مکی ، قاری لیاقت علی مغل ، مولانا امان اللہ سکھروی و دیگر موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ عوامی جلسوں میں عاشقان رسول کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام ملک میں اسلامی حکومت کے حامی ہیں اور علماء کرام کو منصب پر دیکھنا چاہتے ہے۔