سرجانی ٹائون میں تیسر ٹائون کے قریب مین ہول سے 65سالہ شخص کی لاش ملی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سرجانی ٹائون میں تیسر ٹائون کے قریب مین ہول سے ایک 65سالہ شخص کی لاش ملی ہے،متوفی کی شناخت قمر الدین ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی سرجانی ٹائون کا رہائشی تھا۔

متعلقہ عنوان :