مواچھ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) مواچھ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے مواچھ گوٹھ میں سات ہوٹل کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 14 سالہ ثاقب جاں بحق اور 18 سالہ رضوان زخمی ہوگیا،متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،نارتھ ناظم آباد میں کے دی اے چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 23 سالہ نعمان ولد رحمت شدید زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔