وزیر خزانہ کی زیر صدرات مانیٹری اور فسکل پالیسی بورڈ کا جائزہ اجلاس

کرانٹ اکاؤنٹ خسارہ پر جلد قابو ،ملکی معیشت کے استحکام کے لیے شراکت داروں سے مزید تعاون کیا جائے، اسد عمر کی ہدایت

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:28

وزیر خزانہ کی زیر صدرات مانیٹری اور فسکل پالیسی بورڈ کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدرات مانیٹری اور فسکل پالیسی بورڈ کا جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

بورڈ نے وزیر خزانہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اجلاس میں فسکل پالیسی، بیرونی شعبہ اور مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.4 فیصد رہا مالیاتی پالیسی کے دوسری سہہ ماہی کے دوران مزید بہتر نتائج ملیں گے جبکہ پالیسی کے تحت معاشی استحکام میں بہتری آئی گی بورڈ کو بتایا گیا کہ اخراجات کو کم کرنے اور ریونیو کو بڑھانے کی ضرورت ہیکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت درآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ برآمدات میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے بورڈ کو بتایا گیا پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیوں میں ڈیفرپیمنٹ سے فارن ایکسچینج پر پریشر کم ہو گاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل میں کمی ہو گی جبکہ کوارڈینیشن بورڈ نے اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہاگیا ہے وزیر خزانہ اسد عمر نے ہدایت کی کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر جلد قابو پایا جائے اورملکی معیشت کے استحکام کے لیے شراکت داروں سے مزید تعاون کیا جائے۔

شاہد عباس

متعلقہ عنوان :