مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید500روپی اور دس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:49

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیںملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میںمزید500روپی اور دس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت64900روپے سے بڑھ کر65400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت55641روپے سے بڑھ کر56070روپے ہوگئی۔

ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1242ڈالرسے بڑھ کر1248ڈالر ہوگئی