شادی سے ایک رات پہلے دلہن قتل

مہندی کے روز بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:25

شادی سے ایک  رات پہلے دلہن قتل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 دسمبر 2018ء) :مہندی کے روز بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کر دیا گیا۔نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق لاہور کے نواحی علاقے کی رہائشی خاتون کی کل شادی تھی جبکہ آج اسکی رسم حنا ہونے جا رہی تھی ،گھر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک یہ گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

اس دلہن کو رسم حنا سے قبل تیاری کے لیے بیوٹی پارلر لے کے جایاجارہا تھا کہ بیوٹی پارلر پہنچنے سے پہلے ہی لڑکی زندگی کا چراغ بجھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اس خاتون پر فائرنگ کر دی گئی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی،اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں سے خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔

لاش گھر پہنچی تو علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ہر آنکھ اشکبار تھی ،وہی گھر جو چند منٹوں پہلے خوشی کے شادیانوں سے گونج رہا تھا وہ ماتم کدہ بن چکا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئیے ہیں اور جلد ہی قاتلوں کی تلاش کے لیے کوشش شروع کر دی جائے گی۔پولیس خاتون کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ قاتلوں تک پہنچنے کا سراغ لگایا جا سکے۔