گھوڑوں کی روپانزل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53

گھوڑوں کی روپانزل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
نیدرلینڈ کی 8 سالہ ہافلینگر گھوڑی سٹارم  کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔اس گھوڑی کو دیکھتے ہیں ذہن میں روپانزل کا افسانوی کردار آ جاتا ہے۔ اس گھوڑی کی گردن پر بھی روپانزل کی طرح لمبے لمبے خوبصورت بال ہیں۔
24 سالہ طالبہ اور کاروباری شخصیت ناؤمی بیکرز  نے سٹارم کو اس کے پچھلے مالک سے دو سال پہلے ہی خریدا تھا۔ اس گھوڑی کی گردن کے بال بھی ناؤمی کی طرح گھنگھریالے ہیں۔

سٹارم کے بال آخری بار 2 سال کی عمر میں کاٹے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اب ان بالوں کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ سٹآر بن گئی ہے۔ ناؤمی نے سٹارم کے لیے الگ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بناہوا ہے۔ انسٹاگرام پر سٹارم کے فالورز کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہے۔ یعنی سٹارم سوشل میڈیا کی مقبول ترین گھوڑیوں میں سے ایک ہے۔
ہافلینگرنسل کے گھوڑوں کو ان کے لمبے اور خوبصورت بالوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن سٹارم کے بال باقیوں کی نسبت کچھ زیادہ ہی لمبے ہیں۔ سٹارم کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں