برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی

ہفتہ 3 مئی 2025 21:12

برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو ..
ٓلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)برطانیہ میں ایک شہری فائرفائٹرز کا اتنا بڑا مداح نکلا کہ صرف ان کو دیکھنے کیلئے اس نے اپنے گھر کو جان بوجھ کر آگ لگا دی۔یہ واقعہ میں ہارٹلی پول کے علاقے گلیمس واک میں پیش آیا۔ جس میں آگ لگانے والے ملزم کی شناخت جوشوا بین کے نام سے ہوئی۔جوشوا بین نے اپنے فلیٹ کے دروازے کے سامنے ٹوائلٹ پیپر کو آگ لگا کر فائر فائٹرز کو طلب کیا اور اس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ وہ اندر پھنس گیا تھا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جوشوا کو بچایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔عدالتی کارروائی میں جوشوا بین کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اس کے عمل کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض افراد نفسیاتی مسائل یا دیگر وجوہات کی بنا پر اس طرح کے خطرناک اقدامات اٹھالیتے ہیں جو نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :