پاکستان کا ہر شہری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ووٹ کا اندراج یقینی بنائے‘ریجنل الیکشن کمشنر صوابی

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان کا ہر شہری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ووٹ کا اندراج یقینی بنائے 31دسمبر سے قبل اپنے متعلقہ پتہ پر ووٹ کو فارم21پر کرکے منتقل کرائیںضلع صوابی ووٹرز ڈے انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا اس سلسلے میںTMAہال صوابی میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب سے ریجنل الیکشن کمشنر نعیم خان ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر اجمل حفیظ درانی ،الیکشن افسر محمد آصف، صدر ایس بی آر سی روح الامین تحصیل ناظمین سہیل یوسفزئی ،تحصیل ناظم اعلیٰ صوابی واحد شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر صوابی احتشام، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرعالمگیرخان، نادرا صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرقضافی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس صوابی فاطمہ گل،ایس ڈی او ایجوکیشن شاہین ،ڈی ایل صوابی سید عارف شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ووٹ کا اندراج اور استعمال تمام طبقات خواتین معزور اقلیتوں ،خواجہ سراوں کے لے ضروری ہے آج اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں اور اپنا قومی فریضہ نبھائیں مقررین نے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ہے جس سے ملک وقوم کی تقدیر بدل جاتی ہے اس موقع پر واک بھی ہواجس میں تحصیل ناظمین سول سو سا ئیٹی ڈسٹرکٹ لیڈر گروپ صوابی ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ صوابی اور صوابی میڈیا کلب کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔