ٹی ڈی اے پی نے جاپان میڈیکل ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 14دسمبر تک درخواستیں طلب کرلیں

مذکورہ نمائش 20 سی22 فروری 2019ء تک جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہوگی ،ْ ذرائع ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اتوار 9 دسمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جاپان کے شہر اوساکا میں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش’’جاپان میڈیکل ایکسپو ‘‘میں شرکت کے خواہشمند اداروں سی14دسمبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نمائش 20 سی22 فروری 2019ء تک جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہوگی، اس سہ روزہ عالمی نمائش میں طبی و جراحی آلات ، سہولیات، ری ہیبلیٹیشن اور علاج و معالجہ کیلئے استعمال ہونیوالے طبی ساز و سامان کے سٹالز لگائے جائینگے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس نمائش میں مقامی تیار کنندہ و برآمدکنندہ اداروں کو شامل کر کے نہ صرف اپنی تیار کردہ طبی مصنوعات کی نمائش کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے آرڈرز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ نمائش کے حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :