صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

اتوار 9 دسمبر 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ 15 دسمبر تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔صدر مملکت کے سعودی عرب کے قیام کے دوران چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔