ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 11 ارب 80 کروڑ روپے جاری

پیر 10 دسمبر 2018 12:56

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 11 ارب 80 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 11 ارب 80 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشین اور خضدار میں خواتین یونیورسٹیز کے قیام کے لئے 8 کروڑ، سکھر آئی بی اے کی اپ گریڈیشن کے لئی10 کروڑ 72 لاکھ، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے لئے 7 کروڑ50 لاکھ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے لئے 20 کروڑ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے لئے 5 کروڑ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 16 کروڑ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے 9 کروڑ20 لاکھ، پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے 10 کروڑ، یونیورسٹی آف گجرات کے لئے 10 کروڑ، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈز کے لئے 16 کروڑ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لئے 20 کروڑ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔