ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر فوری طور پر پابندی لگادی

پیر 10 دسمبر 2018 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزاقبال حسین نے ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر فوری طور پر پابندی لگادی ہے اور ساتھ ہی ضلع میں تمام پیٹرول پمپ مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول فروخت نہ کریں ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ پابندی موٹر سائیکل سواروں کو درپیش ہونے والے مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر عائد کی گئی ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے لیویز کے ٹریفک اہلکاروں کو بھی سختی سے تنبہہ کی ہے کہ وہ کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور ان کو پٹرول دینے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :