لڑکے کی برہنہ وڈیو بنانے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان بری

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ڈ یرہ نے لڑکے کی برہنہ وڈیو بناکر اسے پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل درابن کے علاقہ چودھوان کے رہائشی چودہ سالہ طالبعلم نے پولیس کو بتایا تھا وہ ٹیوشن پڑھنے جارہا تھا کہ اس دوران ملزمان اول گل ولد گلستان ،انعام اللہ ولد شاہ جہان اقوام درکھان اور اسلم ولد عبدالرحمٰن قوم حجام ساکنان چودھوان نے گن پوائنٹ پر مجھے کچے مکان میں لے جا کر برہنہ کر کے ویڈیو بنائی۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 355.342.294 ت پ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ملزمان کی درخواست عدالت عالیہ سے بھی خارج ہوئی تھی ۔مقدمہ کی باقاعدہ سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے انہیں مقدی سے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :