موسم سرما کی پہلی بارش سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چشتیاں

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چشتیاں کے دیہات میں موسم سرما کی پہلی بارش سے ایک لاکھ 55ہزار ایکڑ رقبہ میں پھیلی گندم کی فصل کے علاوہ کماد،سرسوں،چارہ کی فصلوں اور مختلف قسم کی سبزیات،پھل وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری محمد ارشدنے کہا ہے کہ چشتیاں کے دیہات میں نہری پانی کی قلت کی بنا ء پر زرعی پیداوار میں کمی کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

چنانچہ بارش سے زرعی رقبے سیراب ہو گئے ہیںجس سے لاکھوں کسانوں کے اداس چہروں پر رونق آگئی ہے۔بارش علاقے کیلئے خدا کا انمول تحفہ اور فصلوں کیلئے سونے کی بوندیں ہیں۔جس کے نتیجہ میں اس سال گندم کی بمپر کراپ حاصل ہونے کی توقع ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش فصلوں کیلئے قدرتی کھاد فراہم کرتی ہے جس کی بدولت کسانوں کو لاکھوں روپئے کی بچت ہوگی اور بارش ماحولیاتی آلودگی اور مختلف بیماریوں کے خاتمہ کی نوید ہے۔

متعلقہ عنوان :