پاکستان سپر لیگ فور 14فروری سے 17مارچ تک منعقد ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 20:01

پاکستان سپر لیگ فور 14فروری سے 17مارچ تک منعقد ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ 4اگلے سال 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی جس کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے 34 میں سے 8میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر ،کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائٹیڈاور چھٹی ٹیم حصہ لیں گی