Live Updates

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل جاری

پیر 10 دسمبر 2018 22:28

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) العزیزیہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے کی‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پیشی پر حاضر ہوئے‘ میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دئیے۔ اپنے دلائل میں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حسن ‘ حسین ‘مریم اور طارق شفیع کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات کو نواز شریف کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

پرانے زمانے میں لوگ امریکہ سے بھی ڈالروں کے بیگ بھر کے لے جاتے تھے اب تو چیکنگ اتنی سخت ہوگئی ہے کہ پینٹ اور جوتے بھی اترواتے ہیں۔ 1980 ء کے معاہدے اور مشنری کی منتقلی بار ہم پر نہیں ہے۔ واجد ضیاء نے یو اے ای حکام کو ایم ایل اے میں غلط معلومات فراہم کیں۔ یہ بات بھی مشکوک ہے کہ ایم ایل اے کے ساتھ مشنری ایل سی کو منسلک کیا گیا بھی یا نہیں الدار آڈٹ رپورٹ کو بنیاد بنا کر کہا گیا کہ ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کا 97 فیصد منافع پاکستان منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا کیس ہے کہ جتنے لوگوں کو پیسے منتقل آئے نواز شریف سے جڑے ہوئے تھے۔ الدار رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں الدار رپورٹ میں موجود انٹریز ک افی نہیں کہا گیا کہ نواز شریف نے رقم مریم نواز کو تحفے کے طو رپر دی استغاثہ کیس ہے کہ 88 فیصد منافع نواز شریف کو منتقل ہوا اس لئے وہ اصل مالک ہیں استغاثہ یہ بھی کہتا ہے کہ رقم کا بڑا حصہ تقریباً ستر فیصد نواز شریف نے مریم نواز کو تحفے پر دی ۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ مستفید ہونے والی مریم نواز ہیں۔ حسین نواز مانتے ہیں کہ انہوں نے والد کو رقم تحفے میں دی اور نواز شریف بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے حسین نواز سے رقم تحفے میں لی جب تحفہ لینے اور دینے والے تسلیم کر رہے ہیں تو اسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا کیس کی سماعت گیارہ دسمبر بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی گئی۔ خواجہ حارث آج بھی العزیزیہ ریفرنس میں اپنے حتمی دلائل جارہی رکھیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات