آڈٹ رپورٹ نہ بھیجنے والے بارایسوسی ایشنزکیخلاف کاروائی کافیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کی انٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت شاہ جہان سواتی ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پرکمیٹی کے دیگر ارکان میں قاضی بابر ارشاد ‘ حق نواز ‘ نور عالم خان اور زاہد جمال ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے اجلاس میں بتایاگیاکہ سالانہ آڈٹ کیلئے ابھی تک بعض بار ایسوسی ایشنز نے سالانہ اڈٹ کی رپورٹ جمع نہیں کروائی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جو بار ایسوسی ایشن فنڈز میں خرد برد کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اسکے علاوہ خرد برد میں ملوث عہدیداروں کو آئندہ پانچ سال تک کیلئے نااہل کیاجائے گا اجلاس میں ‘رپورٹ نہ بھیجنے والے بار ایسوسی ایشن کے خلاف پروفیشنل مس کنڈکٹ کے تحت کارروائی کا بھی فیصلہ کیاگیااجلاس میں متفقہ طور پر کے پی بار کونسل کے سینئر ممبر قاضی بابر ارشاد ایڈووکیٹ کو فوکل پرسن میڈیا انٹی کرپشن تعینات کردیا گیا

متعلقہ عنوان :