تھائی نوجوان نے کورین سٹار کی طرح نظر آنے کے لیے 30 کاسمیٹک سرجری کرائی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 دسمبر 2018 23:34

تھائی نوجوان نے کورین سٹار کی طرح نظر آنے کے لیے  30 کاسمیٹک سرجری کرائی
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ راتچاداپونگ پراست پچھلے کچھ سالوں سے اپنے چہرے کو بدلنے کے حوالے سے خبروںمیں آتے رہتے ہیں۔ انہوں  نے  30 بار پلاسٹک سرجری کرائی ہیں، جس کے بعد وہ کورین ٹی وی رئیلٹی شو کے-پاپ سٹار کے سٹار منہو کی طرح  نظرآنے  لگے ہیں۔
عام لوگ پراست کی پلاسٹک سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویریں دیکھ کر قسم کھا سکتے ہیں کہ یہ دو مختلف شخصیات ہیں۔

یہ سب چند بار ناک کی سرجری، کچھ ٹھوڑی اور آنکھوں کی سرجری سے ممکن ہوا ہے۔
دو سالوں میں پراست نے 30 بار سرجری کرائی ہیں۔ اس پر ان کے 3 لاکھ تھائی بھات یا 9100 ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ پراست پہلے جوتے فروخت کرتے تھے لیکن بعد میں پتایا کے ایک تھیٹر میں کیبرے ڈانسر بن گئے۔ان کی نئی شکل و صورت کو سب نے کافی پسند کیا ہے۔

(جاری ہے)


پراست کو پہلی بار مئی 2017 میں ایک بدقسمت انسان کے طور پر خبروں میں جگہ ملی۔

انہوں نے ایک تھائی ویب سائٹ کو بتایا تھا کہ زندگی کی ناکامی کی وجہ سے انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ وہ رومانوی طور پر کامیاب ہوئے اور نہ ہی پیشہ ورانہ طور پر۔ انہوں نے تھیٹر میں ڈانسر کے لیے 7 بار آڈیشن دیا لیکن ناکام رہے۔ تھیٹر میں کام کرنے سے پہلے وہ سیاحوں کو جوتے فروخت کرتے تھے۔ اس پیشے سے ہی انہوں نے پہلی پلاسٹک سرجری کے لیے رقم جمع کی۔
پراست نے بتایا کہ پلاسٹک سرجری کے بعد وہ نہ صرف ڈانسر منتخب ہوئے بلکہ تھائی لینڈ کے ون مین ٹیلنٹ شو کے فائنل میں بھی پہنچ گئے ہیں۔

تھائی نوجوان نے کورین سٹار کی طرح نظر آنے کے لیے  30 کاسمیٹک سرجری کرائی

متعلقہ عنوان :