Live Updates

میاں صاحب اب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ہے؟ صحافی کا نواز شریف سے سوال

ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے۔۔ سابق وزیراعظم نے دل کا حال شعر کہہ کر بیان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 12:26

میاں صاحب اب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ہے؟ صحافی کا نواز شریف سے سوال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اس موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ہے؟ تو ۔ سابق وزیراعظم نے دل کا حال شعر کہہ کر بیان کر دیا اور کہا کہ ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے۔عدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔

خیال رہے پیر کو العزیزیہ سٹل مل اور فلیگ شپ ریفرنس میں سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے۔ خواجہ حارث نے اپنے حتمی دلائل میں موقف اپنایا کہ یو اے ای سے آنے والے ایم ایل اے کے جواب کی صداقت مشکوک ہے ، الدار رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں، الدار رپورٹ میں موجود انٹریز کافی نہیں ، ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا،کہا گیا کہ نوازشریف نے رقم مریم نواز کو تحفے کے طور پر دی ، مریم نواز اس کیس کی کارروائی میں شریک نہیں ہیں، استغاثہ کا کیس ہے کہ 88فیصد منافع نوازشریف کو منتقل ہوا اس لیے وہ اصل مالک ہیں ،استغاثہ یہ بھی کہتا ہے کہ رقم کا بڑا حصہ تقریباً 70فیصد نوازشریف نے مریم نواز کو تحفے میں دیا ،اس حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ بینفشری مریم نواز ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ حارث نے کہا کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر اپنا فیصلہ نہیں دے سکتی ،جو گواہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے وہ اس عدالت کے سامنے نہیں ہیں، واجد ضیاء یہ بیان نہیں دے سکتے تھے کہ طارق شفیع اور شہبازشریف نے دستخط پہچاننے سے انکار کیا۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرکاکہناتھاکہ کوئی دستاویز آپ کے حق میں تھی تو وہ آپ پیش کردیں جس پر خواجہ حارث نے جواب دیاکہ میرا ابھی یہ کیس نہیں ہے۔العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل جاری ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات