خیبرپختونخوا میں گریڈ 17 کے 21 افسران کے تقرر و تبادلے

ضیاء الرحمان، لیاقت خان ، شیر افسر ، اسد زبیر ، محمد سلیم طارق ، فضل واحد ، امیر نواز سمیت دیگر شامل

منگل 11 دسمبر 2018 16:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا پولیس نے گریڈ 17 کے 21 افسران کے ترقی و تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق منگل کے روز خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 17 کے 21 افسران کے مختلف شہروں میں ترقی و تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں ضیاء الرحمان ڈی ایس پی کو ایف آر پی مالا کنڈ تعینات کر دیا گیا ہے اور شیر افسر ایس ڈی پی او کو لاچی کوہاٹ ، اسد زبیر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہنگو ، محمد سلیم طارق کو اینٹی کرپشن ، فضل واحد کو ڈی ایس پی سکیورٹی ، امیر نواز کو بی ایس پی اہلیٹ جبکہ لیاقت خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سی پی او مقرر کر دیا گیا ہے ۔