اِسلام اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیتا ہے ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

’کرتار پور‘‘راہداری کھول کر پاکستان نے دنیا کو مثبت پیغام دیا‘خطیب بادشاہی مسجد لاہور

منگل 11 دسمبر 2018 21:28

اِسلام اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیتا ہے ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) خطیب و امام بادشاہی مسجد و مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام امن محبت اور رواداری کا علم بر دار ہے ،ْاسلام نے اقلیتوں کو تما م بنیادی حقوق کے ساتھ انہیں مکمل تحفظ دیا ہی،ْ پاکستان میں تمام اقلیتیں خوش اور محفوظ ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا بہت مثبت پیغام ہے پاکستان کی طرف سے پوری دنیا کیلئے اس سے انڈیا اور پاکستان مخالف قوتوں کا غلط پرو پیگنڈہ دم توڑ گیا ہے ،ْ پوری دنیا میں سکھ برادری میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے ،ْسکھوں نے پاکستان کیلئے جن اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے اس سے انڈیا کو بڑی ناکامی ہوئی ہے ،ْمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کرتار پور کوریڈ ور کھولنا پاکستان کی طرف سے دنیا کے لئے امن و سلامتی اور رواداری کا بڑا مضبوط پیغام ہے جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے ،ْحکومت پاکستان اور افواج پاکستان اس تاریخی فیصلے پر مبارک باد کی مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :