نریندرمودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:28

نریندرمودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔