چیف جسٹس ثاقب نثار کا تھر کے مختلف مقامات کا دورہ ،ْ

پلانٹ کا پانی پی کر چیک کیا آر او پلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش ہے ،ْچیف جسٹس کو بریفنگ

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

چیف جسٹس ثاقب نثار کا تھر کے مختلف مقامات کا دورہ ،ْ
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،ْ پلانٹ کا پانی پی کر چیک کیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرپارکر کے مائی بختاور ائیرپورٹ پہنچے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کے دیگر حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار نے مٹھی میں مصری شاہ آر او پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی جب کہ چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کا پانی بھی پی کر چیک کیا۔چیف جسٹس پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر او پلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش ہے، پلانٹ ایشیا کا سب سے بڑا آ او پلانٹ ہے اور سولر انرجی پر ہے جو 50 ہزار کی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے۔