وہ مشہور اینڈرائیڈ گیمز ایپلی کیشنز جو صارفین کا ٹریکنگ ریکارڈ رکھتی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 15:09

وہ مشہور اینڈرائیڈ گیمز ایپلی کیشنز جو صارفین کا ٹریکنگ ریکارڈ رکھتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2018ء) : آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اسمارٹ فون صارفین اپنی دلچسپی کے تحت کئی ایپلی کیشنز اپنے موبائل فونز میں انسٹال کرلیتے ہیں جن میں گیمز اور دیگر کئی ایپلی کیشنز شامل ہیں لیکن اسمارٹ فونز میں موجود کئی ایسی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو موبائل صارف کی ٹریکنگ معلومات ریکارڈ کرتی ہیں۔

اس طرح کی تمام ایپلی کیشنز کی ایک فہرست بھی منظر عام پر آگئی ہے جو صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے میں پیش پیش ہیں۔ کئی ایپلی کیشنز کو انسٹال کرتے ہوئے موبائل صارفین ایپلی کیشن کو اپنی لوکیشن تک رسائی دےد یتے ہیں جسے بعد ازاں کئی ایڈرٹائزرز استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس طرح کی تمام کمپنیاں صارفین کے گھر ، اسکول ، دفتر اور یہاں تک کہ دکانوں کا بھی ریکارڈ رکھتی ہیں۔

ان تمام انکشافات کو دیکھتے ہوئے معروف سرچ انجن گوگل نے پلے اسٹور سے 22 معروف گیمز ایپلی کیشن کو نکال باہر کیا ہے۔ ان گیمز کو 50 یہاں تک کہ 100 ملین صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر چکے تھے۔ ان ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی وجہ یہ ہے کہ ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے یہ کمپنیاں غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرتی ہیں۔ گوگل کے مطابق یہ کمپنیاں ایک جعلی کلک بٹن کے ذریعے پیسہ کمانے کے غیر اخلاقی طریقے اپنا رہی تھیں۔

گوگل نے پلے اسٹور سے جن گیمز کو ہٹایا ان میں Hexablocks ،Hexafall ،Pairzap ،Animalmatch ،Roulettemania ،Sparkle Flashlight ،Snake Attack ،ShapeSorter ،Take A Trip ،Magnifeye ،Join UP ،Zombie Killer ،Space Rocke ،Just Flashlight ،Table Soccer ،Cliff Diver ،Box Stack ،Jelly Slice ،AK Blackjack ،Color Tiles اور PairZap شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسی موبائل ایپلی کیشنز کے بارے میں انکشاف ہوچکا ہے جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنے میں ملوث رہی ہیں۔

کئی مرتبہ موبائل صارفین بغیر پڑھے ہی ایپلی کیشن کو اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی دے دیتے ہیں جس سے ہیکرز کو ڈیٹا چوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ تمام ایپلی کیشن کسی ایک ہی ہیکنگ گروپ کی معلوم ہوتی ہیں۔ ان تمام ایپلی کیشنز کی فہرست بھی موجود ہے جس میں Power Manager،Astro Plus،Master Cleaner – CPU Booster، Master Clean – Power Booster،Super Boost Cleaner،Super Fast Cleaner،Daily Horoscope For All Zodiac Signs،Daily Horoscope Free – Horoscope Compatibility،Phone Booster – Clean Master،Speed Cleaner – CPU Cooler، Ultra Phone Booster،Free Daily Horoscope 2019،Free Daily Horoscope Plus – Astrology Online،Phone Power Booster،Ultra Cleaner – Power Boost،Master Cleaner – CPU Booster،Daily Horoscope – Astrological Forecast،Speed Cleaner – CPU Cooler،Horoscope 2018،Meu Horóscopo،Master Clean – Power Booster،Boost Your Phone،Phone Cleaner – Booster, Optimizer،Clean Master Pro Booster 2018،Clean Master – Booster Pro،BoostFX. Android cleaner،Daily Horoscope،Daily Horoscope اور Personal Horoscope شامل ہیں۔