فوجی عدالتوں میں سماعت کے لئے 717 مقدمات بھجوائے گئے ،ْقومی اسمبلی میں وزارت دفاع کا بیان

بدھ 12 دسمبر 2018 16:02

فوجی عدالتوں میں سماعت کے لئے 717 مقدمات بھجوائے گئے ،ْقومی اسمبلی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے فوجی عدالتوں میں سماعت کے لئے 717 مقدمات ارسال کئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران ایک تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے 717 مقدمات میں سے 24 مقدمات تکنیکی وجوہات کی بناء پر ترک کردیئے گئے اور 478 مقدمات کو حتمی شکل دی گئی۔ 284 کو سزائے موت سنائی گئی۔ 192 مقدمات میں مجرموں کو قید بامقشت کی سزا دی گئی۔ 2 ملزم بری کردیئے گئے اور 185 مقدمات اب بھی زیر سماعت ہیں۔