Live Updates

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہفتہ پھر طلب کرلیا

اجلاس میں رہ جانے والی 6وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائیگا ، وزراء کارکردگی پر بریفنگ دینگے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:25

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس  ہفتہ پھر طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چھ وزارتوں کی رہ جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہفتہ کو دن 11بجے وزیراعظم ہائوس میں اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چھ وزارتوں کی رہ جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اس سے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے 26وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اب مزید چھ وفاقی وزراء عمران خان کو اپنی وزارتوں سے متعلق بریفنگ دینگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :