ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

بدھ 12 دسمبر 2018 16:28

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نومبر میں اس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کے لیے سودے 2.2 فیصد بڑھ کر 2042 رنگٹ (490.39 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34798 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :