کراچی، موٹر سائیکل چوری کرنے والا بچوں کا 6 رکنی گروہ سرسید پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) موٹر سائیکل چوری کرنے والا بچوں کا 6 رکنی گروہ سرسید پولیس کے ہاتھوں گرفتار، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا، نشاندہی پر 9 موٹرسائیکل برآمدکرلی ہیں۔

(جاری ہے)

14 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کا یہ گروہ موٹر سائیکل چوری کرنے میں ماہر ہے،ملزمان عامر حیدر، سلیم عرف کھاچھیا، خیراللہ، کامران، خان ولی اور شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان نے کراچی سینٹرل کے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیاہیدو ملزمان عامر اور سلیم کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :