دینی مدارس کو سیکیورٹی رسک قرار دینے والے خود دین سے بیزار اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، صوبائی امیر جمعیت علمائے اسلام
بدھ 12 دسمبر 2018 23:21
(جاری ہے)
قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مدارس امن و آشتی کے پاکیزہ مراکز ہیں۔
انہیں سیکیورٹی رسک قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔اول تو دینی مدارس پر یہ الزام عائد کرنا دین سے بیزار حکمرانوں کا براہ راست دین اسلام پر حملے کے مترادف ہے،اس لئے کہ روز اول سے آج تک پاکستان میں ہونے والی کسی بھی دہشتگردی کا دینی مدارس سے تعلق نہیں رہا بلکہ دینی مدارس خود ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں علماء کرام، طلباء ،ائمہ مساجد ،خطبا اور انکے محبین کو سر عام شہید کیا گیا ہے جن میں کسی ایک کے قاتل نہیں پکڑے گئے ،دوم دینی مدارس کے علماء کرام نے ہمیشہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ملک کیلئے زہر قاتل سمجھ کر ملک میں قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے مسلح جدوجہد کو حرام قرار دیکر ریاست کی رٹ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور قیادت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ علماء کرام نے ملک میں قیام امن کیلئے کتنی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ اعلان کردینے سے دینی مدارس کو اپنی قانونی اور جائز جگہ سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہٹا سکتی ہے ۔شاہراہوں یا آبادی میں قائم قانونی تقاضے پورے کرنے والے دینی مدارس کو سیکورٹی رسک سمجھنا دینی مدارس کے تاریخ ساز کردار کو مسخ کرنے کی ناپاک سازش ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ دینی مدارس میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جارہی ہے ،انہیں سیکورٹی رسک قرار دینے والے دین اسلام سے ناواقف اور غیر کے نمائندے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی اس منطق کو مسترد کرتے ہوئے خبر دار کرنا چاہتے ہیں سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دینی مدارس کی دشمنی کو ترک کر کے عوامی مسائل پر توجہ دے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور قیادت علماء کرام اور دینی مدارس کی دشمنی کو ترک کرتے ہوئے اپنی حدود میں رہے۔ دینی مدارس کی طرف اگر میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو حالات کی خرابی کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی۔#مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.