دیہی عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں وسعت لانے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ دیہی عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں وسعت لانے کیلئے متعدد اصلاحات کی جاری ہیں تاکہ معمولی بیماریوں کی صورت میں بھی مریضوں کو شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔ انہوںنے یہ بات چک نمبر 73 گ ب کے بنیادی مرکز صحت کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے بنیادی مرکز صحت میںسٹاف کی حاضری چیک کی اور ادویات کے سٹور‘ اجراء اور ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سٹاف سے کہا کہ وہ مریضوں کو علاج کی سہل سہولیات فراہم کرنے کیلئے محنت اور ذمہ داری سے کام کریں ۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور مرکز صحت میں علاج وادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے شعبہ صحت کی بہتری اور مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور وسیع سہولیات ان کے گھروں کے قریب تر فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات میں وسعت سے دیہی عوام کا ان مراکز پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :