ایبٹ آباد کے سرکاری اسکول میں فائرنگ

نویں جماعت کے طالبعلم نے ساتھی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 11:55

ایبٹ آباد کے سرکاری اسکول میں فائرنگ
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) :ایبٹ آباد کے ایک سرکاری اسکول میں فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ نویں جماعت کے طالبعلم نے کی ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایک سرکاری اسکول میں فائرنگ ہوئی ، نویں جماعت کے طالبعلم نے فائرنگ کر کے اپنے ہم جماعت کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد پولیس کو طلب کیا گیا جنہوں نے فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کرنے کی وجوہات اور اس حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں اصکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جائے گی جس کے بعد اس واقعہ کی وجوہات کا علم ہو سکے گا۔