رورل ہیلتھ سنٹر دربند نوتعمیر شدہ عمارت میں منتقل

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:36

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) رورل ہیلتھ سنٹر دربند نوتعمیر شدہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلہ میں تباہ ہونے والی آر ایچ سی کو سعودی حکومت کے فنڈز سے مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

رورل ہیلتھ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کی ضروریات کے مطابق ہسپتال کو ساڑھے 4 کروڑ روپے کی مشینری فراہم کرنے کی سمری بھیج دی جس کی منظوری کے بعد نئی مزید مشینری بھی آر ایچ سی منتقل کی جائے گی۔ اس موقع پر ہسپتال کی نئی عمارت میں منتقلی پر اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت کے حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :