ہنڈائی نشاط نے پاکستان کے آٹو سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا
پاکستان کا آٹوموٹو شعبہ ترقی کر رہا ہے، ہنڈائی نشاط کا مقصد اس کی بڑھنے کی صلاحیت کو جدید تکنیکی نکتہ نظر کے ساتھ جوڑنا ہے‘ چیف فنانشل آفیسر نوریز عبدالله
جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20
(جاری ہے)
اس مقصد کے حصول کے لئے ہنڈائی نشاط ایس اے پی S/4HANA رئیل ٹائم بزنس سوٹ کے تذویراتی ذرائع کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل روڈ میپ پر عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہنڈائی نشاط پاکستان کے معروف صنعتی ادارے نشاط گروپ، جاپان کی تجارتی کمپنی سوجتز کارپوریشن اور ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر ساز کمپنی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے درمیان ایک تذویراتی مشترکہ منصوبہ ہے۔ ہنڈائی نشاط کے چیف فنانشل آفیسر نوریز عبدالله نے کہا کہ پاکستان کا آٹوموٹو شعبہ ترقی کر رہا ہے، ہنڈائی نشاط کا مقصد اس کی بڑھنے کی صلاحیت کو جدید تکنیکی نکتہ نظر کے ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اے پی ڈیجیٹل کور پر چلتے ہوئے ہم بہتر طریقے سے اپنی لاگت کے عناصر، کام چلانے کے لئے سرمایہ، انسانی وسائل اور نتائج کو سامنے لانے جیسے اقدامات کو بہتر طریقے سے منظم کر سکتے ہیں جبکہ اس سے ہمیں کم سے کم ناکامی کے خطرہ کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ ایس اے پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آٹو موٹو شعبہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مضبوط صلاحیت سامنے آ رہی ہے، آٹوموٹو انجینئرنگ میں 80 فیصد اختراعات مائیکرو الیکٹرانکس اور سافٹ ویئر کے ذریعے چل رہی ہیں۔ ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کے تیز رفتار آٹو موٹو سیکٹر میں ہنڈائی نشاط ایک انٹیلی جنٹ انٹرپرائز بننے کیلئے اپنے آپ کو ڈیجیٹل روڈ میپ پر ڈھالتے ہوئے بہترین طریقے اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد کمپنی کو مینوفیکچرنگ، مصنوعات کی ترسیل، انسانی ترقی اور رپورٹنگ کے انتظام میں زیادہ سرگرم بنانا ہے لہذا وہ مستقبل کی توسیع کے لئے اپنے آپ کو ایس اے پی کی قوت کے مطابق پوزیشن میں لے سکیں۔ آئندہ مہینوں میں ہنڈائی نشاط کا مقصد ایس اے پی کے ساتھ بگ ڈیٹا، اینالائٹکس، کلائوڈ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے انضمام کو تلاش کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.