سی پیک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا، روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے،

بیروزگاری اور غربت میں خاطر خواہ کمی آئے گی ، بیلٹ اینڈ روڈسیمنار سے ماہرین کا خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پورے خطے کی خوشحالی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے، پاکستان کی نئی حکومت اقتصادی، سماجی اور خارجہ پالیسی کی ترقی چاہتی ہے، 56 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈسیمنار سے ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن جاوید، ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹرمنیراور فرحت آصف نے سیمینار سے خطاب میں کہاکہ 6 اقتصادی راہداریوں کا سی پیک منصوبہ ایک اہم راہداری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اقتصادی و صنعتی تعاون کا کلیدی حصہ ہے اور نئی حکومت کے نئے پاکستان کا کلیدی وژن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، ون بیلٹ ون روڈ وژن کا اہم حصہ ہے۔ اسی لیے پاکستان اور چین مل کر سی پیک کی تعمیر میں کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ یہ منصوبہ ایک راستے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے اور بیرزگاراور غربت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔