علم انسان کا زیور اور زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے، پرنسپل عبداللہ موسیٰ خیل

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اقراء زینت القراء ایجوکیشنل کوئٹہ کے ویلفیئرسوسائٹی کے سربراہ پرنسپل عبداللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ علم انسان کا زیور اور زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے اور ایک ایسی دولت ہے جو کوئی چرا نہیں سکتا, جن قوموںںنے علم سے محبت کی کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعرات کوطالب علموں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل حافظ عبداللہ موسیٰ خیل نے معاشرے کی تمام اکائیاں بچوں کی تعلیم وتربیت پر اثرانداز ہوتی ہیںبچے نقل کی طرف اس وقت توجہ دیتے ہیں جب ان میں خامیاں رہ جاتی ہیںمعاشرے میں برائیوں کو ختم کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم سب کو تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ہم دوسری قوموں سے پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کھیل کود بچوں میں صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا کرتے ہیں اور انہیں تندرست اور توانا رکھتی ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے طلباء کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے اور انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی سے عملی میدان میں مزید محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :