
ایرانی عہدیداروں کی آل اولاد کوامریکا سے بے دخل کرنے پرغور
امریکا میں زیرتعلیم ان ایرانی طلباء کو ملک سے بے دخل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے جو ایرانی عہداروں کے بیٹے یا انکے قریب رشتہ دار ہیں ایرانی امریکا کو شیطان اکبر قرار دیتا ہے اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں مگر ایرانیوں کے بچے امریکا میں پڑھنے آتے ہیں
جمعرات 13 دسمبر 2018 19:02
(جاری ہے)
مگر وہ پڑھائی کے لیے اپنے بچوں کو امریکا بھیجتے ہیں۔ ایرانی امریکا کو شیطان اکبر قرار دیتا ہے مگر ایرانیوں کے بچے امریکا ہی میں پڑھنے آتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں موجود ایرانی عہدیداروں کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کو بے دخل کرے۔امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کے کئی موثر خاندانوں اور شخصیات نے واشنگٹن سے ایرانی عہدیداروں کے بیٹوں اور دیگر افراد کو ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایران نے ہمارے کئی شہریوں کو جیلوں میںڈال رکھا ہے اور دوسری طرف ہم ان کے بیٹوں اور آل اولاد کے نخرے اٹھا رہے ہیں۔ اگر ایران ہمارے شہریوںکے ساتھ بدسلوک کا مرتکب ہے تو ہمیں بھی ایرانیوں کے قریبی رشتہ داروں اوران کے بیٹوں کو ملک سے نکال باہر کرنا چاہیے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکیوں نے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عہدیداروں کے بیٹوں کے حوالے سے پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ ہم نے ایرانیوں کے بیٹوں کو نہ صرف تعلیم بلکہ اپنے ہاں روزگار کی بھی سہولیات دیں مگر اس کے جواب میں ایرانی رجیم نے ہمیں کیا دیا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی جیلوں میں قید امریکیوں کے اہل خانہ حکومت پر سخت برہم ہیں۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بیٹوں کی رہائی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کرسکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرنپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر بن کر ان کے خاندان کے افراد کو ایرانی جیلوں سے رہائی دلائیں گے مگرایسانہیں کیا جاسکا۔صحافتی ذرائع کے مطابق تقریبا 4 امریکی اس وقت ایران کی جیلوں میں مختلف الزامات کے تحت قید ہیں۔ ان میں سب سے خطرناک الزام جاسوسی کا عاید کیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کے مبصرین کا کہن اہے کہ ایرانی عقوبت خانوں میں قید امریکیوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔امریکیوںنے ایرنی عہدیداروں کیاقارب کے ویزے منسوخ کردینے چاہئیں تاکہ چالیس سال سے ایران میں قید ان کے افراد کی رہائی کے لیے تہران پر دبائو ڈالا جاسکے۔ایران میں قید امریکیوں کے اہل خانہ نے حال ہی میں کانگریس کے ارکان کو بھی شکایت کی ہے۔ انہوں نے امریکا میں مقیم ایرانی عہدیداروں کے بیٹوں کی تفصیلات بھی فراہم کیں اور کہا کہ ان میں سے بیشتر ایرانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی اولاد ہیں۔ ان میں نائب صدر اور ایران کی ماحاحولیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.