ہاؤسنگ سوسا ئٹیز کا تفصیلی جا ئزہ لے کر مکمل رپورٹ مر تب کی جائے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی ہاؤسنگ سوسا ئٹیز کا تفصیلی جا ئزہ لے کر مکمل رپورٹ مر تب کی جائے اور چیک کیا جائے کونسی ہاؤسنگ سو سائٹیز مطلو بہ معیار کو پورا کر رہی ہے اور ان کے حکو متی واجبات ادا ہو چکے ہیں تاکہ ان کے کیسزکو فائنل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیا لات کا اظہار ہاؤسنگ سو سائٹیز کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل غلام یاسین ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر بور یوا لا حسنین خالد، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، چیف آفیسر ز میو نسپلز کمیٹیز اور تحصیلدار مو جو د تھے۔