محکمہ ایکسائز جا ئیداد ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرے گا،مکیش کمار چاؤلہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات نے جا ئیداد ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جا ئیداد ٹیکس نادہندگان کے فہرست مرتب کی جا رہی ہے تاکہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیا ت و پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ٹیکسز ون) کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دس سال اور گزشتہ پانچ سال سے زیادہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی فہرستیں یونٹ نمبر، ایڈریس اور ان پر واجب رقم کیساتھ ڈو یژن وائز مرتب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکسز کی وصولی کے لئے اپنے و فرائض احسن طریقے سے انجام دے اور ٹیکس کی وصولی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر جائیداد ٹیکس صحیح طریقے سے وصول کیا جائے تو ایک خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کی جاسکتی ہے اور عوام میں جائیداد ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :